کھیل
Time 16 نومبر ، 2018

جنوبی افریقا کی ایم ایس ایل ٹی 20 لیگ آج سے شروع ہو گی

مزانسی سپر لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں — فوٹو: کرک انفو

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کی ٹی 20 مزانسی سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ 

مزانسی سپر لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں کیپ ٹاؤن بلٹز، ڈربن ہیٹ، جوزی اسٹارز، نیلسن منڈیلا جیانٹس، پرل راک اور ٹشوان اسپارٹنز شامل ہیں۔

سپر لیگ میں دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام کرس گیل، ہاشم آملہ، ڈی ویلیئرز، ایوین مورگن اور عمران طاہر سمیت کئی ستارے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ 

لیگ کا آغاز آج کیپ ٹاؤن بلٹز اور ٹشوان اسپارٹنز کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ ٹشوان اسپارٹنز کی قیادت ڈی ویلیئرز کریں گے۔ 

مزانسی سپر لیگ ایک مہینے تک جاری رہے گی اور اس میں 32 میچز کھیلے جائیں جب کہ 6 ٹیمیں ایک دوسرے سے ڈبل لیگ کی بنیاد پر مقابلہ کریں گی۔

ایم ایس ایل ٹی 20 کے تمام میچز جیو سُوپر براہ راست نشر کرے گا۔

مزید خبریں :