Time 23 نومبر ، 2018
پاکستان

شہباز شریف کی بلڈ رپورٹ میں کینسر کی علامات دوبارہ ظاہر ہونے کا انکشاف، ذرائع

 مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ماضی میں سرطان کے مرض سے صحت یاب ہوئے تھے—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی خون کی تجزیاتی رپورٹ میں کینسر کی علامات دوبارہ ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا معائنہ ان کے گلے میں تکلیف کی بنا پر کرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کروموگرینین اے کی کیفیت کی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ شہباز شریف کے خون میں ایڈینو کارسنائیڈ نوڈیول کی مقدار 688 پائی گئی، جس کی خون میں مقدار 100 تک ہونی چاہیئے۔

یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹروں نے شہباز شریف کا فوری سی ٹی سکین کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ شہباز شریف ماضی میں سرطان کے مرض سے صحت یاب ہوئے تھے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرطان کے مریضوں میں مرض دوبارہ ظاہر ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں اِن دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں ہیں۔

مزید خبریں :