01 دسمبر ، 2018
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بعض سیاسی، مذہبی جماعتیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر سیاست کر رہی ہیں۔
جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو غلط کام ماضی میں ہوا، اُس کو درست کرنے جا رہے ہیں لیکن بعض سیاسی اور مذہبی جماعتیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر سیاست کر ر ہی ہیں۔
سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم زمان نے کہا کہ کراچی میں لاقانونیت بڑھ گئی ہے، 10 فٹ کی گلیاں تجاوزات کے سبب ایک فٹ کی رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مئیر وسیم اختر کو اچھا موقع ملا ہے کہ وہ کراچی کو تجاوزات سے پاک کرائیں۔