05 دسمبر ، 2018
ابوظہبی: نیوزی لینڈ کے بالر سمر ویل کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں پاکستان کیلئے چوتھی اننگز آسان نہیں ہوگی۔
پاکستان کی پہلی اننگز میں 75رنز دے کر 4 وکٹیں لینے والے سمر ویل کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ ڈیبیو اننگز میں 5 کھلاڑیوں کا شکار نہ کرسکا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ زید اسٹیڈیم کی پچ بولنگ کیلئے ساز گار ہے اور دوسری اننگز میں اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو اچھا ہدف دیا تو یہاں چوتھی اننگز کھیلنا ہر گز آسان نہ ہوگا۔
ولیم سمر ویل نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی میں پہلا ٹیسٹ ہم چار رنز کے فرق سے جیتے تھے جہاں 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، حالات اس بار بھی مختلف نہیں ہوں گے، اگر دوسری اننگز میں ان کی ٹیم اچھی برتری حاصل کرلے۔