انٹرٹینمنٹ
03 اگست ، 2012

روتے کردار کرتے کرتے تھک چکی ہوں، کاجول

روتے کردار کرتے کرتے تھک چکی ہوں، کاجول

ممبئی …بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ رونے والے کرداروں کو کرتے کرتے تھک چکی ہیں اور ایسے کردار کرنا چاہتی ہیں جس میں مزاح ہو۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب وہ مزید آنسو بہانا نہیں چاہتیں اور اصل بات یہ ہے کہ وہ رونے دھونے سے عاجز آچکی ہیں اور چاہتی ہیں ایسے رول کریں جس میں مزاح ہو۔کاجول کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کے کردار ادا کرنے کی دلدادہ ہیں مگر یکسانیت کا شکار ہو کر اداکار اپنے فن کا پورا مظاہرہ نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ متنوع کردار ادا کر کے ہی فنکار کی صحیح پہچان ہوتی ہے اور اس کی صلاحیتوں کا اندازہ بھی ہوتا ہے۔

مزید خبریں :