کھیل
Time 06 دسمبر ، 2018

وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات

وسیم خان فروری 2019 میں ایم ڈی پی سی بی کا عہدہ سنبھالیں گے— فوٹو: فائل

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے وسیم خان کو بورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا۔

47 سالہ وسیم خان لیسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے چیف آپریٹنگ آفیسر رہ چکے ہیں اور وہ فروری 2019 کے آغاز میں ایم ڈی پی سی بی کا چارج سنبھال لیں گے۔

وسیم خان برطانیہ میں پہلے پاکستانی نژاد کرکٹر تھے، وہ ڈربی شائر، سسیکس اور واروک شائر کاؤنٹی کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں سمیع الحسن برنی کو ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی مقرر کردیا گیا ہے۔ سمیع برنی اس وقت آئی سی سی میں بطور ہیڈ آف کمیونیکیشنز کام کررہے ہیں۔

آئی سی سی سے پہلے بھی سمیع برنی پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

جیو ایک بار پھر سب سے آگے

جیو نیوز خبر دینے میں ایک بار پھر سب سے آگے نکل گیا، وسیم خان کو منیجنگ ڈائریکڑ بنانے کی خبر جیو نے 26 نومبر کو ہی دے چکا تھا۔

47سال کے وسیم خان کے ایم ڈی بننے کی خبر سب سے پہلے 26 نومبر کو جیو نیوز پر نشر کی گئی تھی۔

سب سے پہلے سب سے آگے رہنے کی جیو نیوز نے اپنی روایت کو ایک بار پھر برقرار رکھا۔ گذشتہ ماہ جب منیجنگ ڈائریکڑ کے حوالے سے کئی ناموں کی بازگشت تھی تو  جیو نیوز کے پروگرام 'اسکور' کے میزبان سید یحییٰ حسینی نے یہ خبر دی تھی کہ وسیم خان پی سی بی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر ہوں گے، جس کی آج چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔

مزید خبریں :