انٹرٹینمنٹ
03 اگست ، 2012

سرعام سگریٹ نوشی، شاہ رخ کو 100روپے جرمانہ

جے پور… بھارتی ریاست راجھستان کی عدالت نے بالی وڈا سٹار شاہ رخ خان کو پبلک مقام پرسگریٹ نوشی کرنے پر سو روپے جرمانے کی سزاسنادی۔ جے پور کی عدالت نے آئی پی ایل میچ کے موقع پر سٹیڈیم میں سرعام سگریٹ نوشی کرنے پرکولکتہ نائٹ رائیڈر کے شریک مالک شاہ رخ خان کے خلاف دائر کئے جانے والے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے شاہ رخ کے وکیل کو سو روپے جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی۔راجھستان میں پبلک مقامات پرسگریٹ نوشی منع ہے۔ شاہ رخ نے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے جرمانہ ادا کرنے کی پیش کش کی تھی۔

مزید خبریں :