پاکستان
03 اگست ، 2012

براہمداغ پاکستان آئیں انہیں لانے کے لیے جہاز بھیجیں گے،رحمان ملک

براہمداغ پاکستان آئیں انہیں لانے کے لیے جہاز بھیجیں گے،رحمان ملک

اسلام آباد …وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ بلوچستان کے حالات مشرقی پاکستان جیسے ہیں۔وہاں بی ایل اے سمیت 14 عسکریت پسند تنظیمیں سرگرم ہیں جنہیں افغانستان سمیت دوسرے ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔براہمداغ پاکستان آئیں انہیں لانے کے لیے خود جہاز بھیجیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نیسینٹ کو بتایا کہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے 46 تربیتی کیمپ کام کر رہے ہیں، انہوں نے دستاویزی ثبوت دکھائے جن کے تحت افغان حکومت کے لیٹر پیڈ پر بلوچستان کے نام نہاد فریڈم فائٹرز کو 500 کلاشنکوفیں اور دیگر مہلک اسلحہ بھجوایا گیا۔ ان کاکہناتھاکہ اس بارہم افغان حکومت کوخط لکھ کروضاحت طلب کی جائیگی۔ رحمان ملک نے کہاکہ ژوب سے طورخم تک تحریک طالبان کا انیس الدین اخونزادہ کام کرتا ہے، اس کے پاس 60 سے 80 دہشت گرد ہیں۔ رحمان ملک نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کی حتمی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 525 افراد لا پتہ ہیں۔ جن میں اسلام آباد کے 18،بلوچستان کے 36 ،پنجاب کے 150،سندھ کے 86،خیبر پختونخوا کے 202،فاٹا کے 23 اور آزاد کشمیر کے شہری شامل ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ وزیرداخلہ آئی ایس آئی اوردیگرعسکری حکام کیساتھ مل کر ارکان کوان کیمرابریفنگ دیں گے، جس کیلئے تاریخ کا فیصلہ بعدمیں کیاجائیگا۔ بعد میں سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا

مزید خبریں :