03 اگست ، 2012
اسلام آباد…ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر ردوبدل ، تین ممبران سمیت گریڈ 20اور 21کے تیئیس افسروں کے تبادلے کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ،جسکے مطابق گریڈ اکیس کے ممبر ٹیکس پیئرز آڈٹ حافظ محمد انیس کو ممبر ایف بی آر انفورمنٹ لگا دیا گیا ہے گریڈ اکیس کے جن دیگر افسروں کے تبادلے کیئے گئے ان میں، مصطفی اشرف جو لاہور میں چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر یونٹ تھیکو ممبر ٹیکس پیئرز آڈٹ ،ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اسلام آباد عنصر جاوید کو لاہور میں چیف کمشنر لارج ٹیکس پئیر یونٹ مقررکیا گیا ہے ،شاہد نسیم کو ڈی جی خصوصی اقدامات ، تقرری کی منتظر یاسمین سعود کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کراچی ، محمد انور گورایا کو کراچی سے ملتان میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو مقرر کیا گیا ہے، چیف کمشنر آر ٹی او ٹولاہور فضہ مظفر کو اسلام آباد ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز بھیج دیا گیا ، گریڈ اکیس ہی کے خالد محمود کو ایف بی آر ہیڈ کورٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،گریڈ اکیس کے محمد اشرف خان کو فیصل آباد سے لاہور میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو لگا دیا گیا ہے ، چیف کمشنر آر ٹی او ٹو کراچی خواجہ تنویر احمد کو ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کراچی لگایا گیا ہے ، گریڈ بیس کے ممبر ایڈمن ایف بی آر محمد رضا باقر لاہور میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ٹو ہوگئے ہیں ، جن افسروں کا تبالہ کیا گیا ان میں گریڈ اکیس کے 10اور 20کے تیرہ افسر شامل ہیں ۔