03 اگست ، 2012
پشاور … جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے توہین عدالت کے نئے قانون کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنے کی حکومتی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ حکمرانوں نے غیر آئینی اور عدلیہ کی آزادی کے منافی قانون سازی کی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے بغیر نہ ہی وفاق چل سکتا ہے اور نہ ہی جمہوریت۔۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ حکمران عدلیہ سے محاذ آرائی کا رویہ ترک کرکے عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرے۔