03 اگست ، 2012
لندن … برطانوی عدالت نے پاکستانی نژاد جوڑے اپنی بیٹی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی نژاد ماں باپ نے اپنی بیٹی کو مغربی انداز اختیار کرنے پر قتل کردیا تھا ، برطانوی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر جوڑے کو 25، 25 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی جوڑے نے 2003ء میں اپنی بیٹی کو دم گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔