پاکستان
03 اگست ، 2012

استعمال شدہ گنے سے 1500میگاواٹ بجلی پیدا کرینگے،سیکریٹری بجلی

اسلام آباد…سیکرٹری پانی و بجلی ظفر محمود کا کہنا ہے کہ حکومت شوگر ملز میں استعمال شدہ گن یسے 1500میگاواٹ بجلی پیدا کرے گی ، سمری منظوری کیلئے ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں بھیجی جائے گی۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ چشمہ ایٹمی پاور پلانٹس میں خرابی اور پھر مظفر گڑھ میں طوفان کے باعث سسٹم سے تقریبا 2ہزار میگاواٹ بجلی کا نکل جانا لوڈشیدنگ کی بڑی وجہ بنا۔ ظفر محمود نے بتایا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ون سے 325میگاواٹ بجلی کی پوری پیداوار جاری ہے تاھم چشمہ نیوکلیئر ٹو مسلسل ٹرپ کر رہا ہے جسے ٹھیک کرنے کیلئے چینی انجینئرز جلد پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مظفر گڑھ میں طوفان کے باعث سسٹم سے تقریبا 2ہزار میگاواٹ بجلی آوٴٹ ہوئی تھی اس میں سے 70 فیصد بحال ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :