03 اگست ، 2012
خیرپور…خیر پور میں وزیر اعلیٰ سندھ کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خیر پور کے علاقے درازہ میں حضرت سچل سرمست کے عرس میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے۔ٹنڈو مستی کے قریب وزیر اعلیٰ سندھ کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل ایک کار سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔