03 اگست ، 2012
لاہور …لاہو ر ہائیکورٹ نے قذافی سٹیڈیم کے باہر حفاظتی دیوار کی تعمیر کا تنازعہ حل کرنے کیلیے پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی مشترکہ کمیٹی قائم کر دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ 4 ستمبر تک عدالت کو رپورٹ پیش کی جائے کمیٹی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاوید شیخ ،خواجہ اویس ، مدثرتارڑ ،سلمان فرید جبکہ ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوٴن ، ٹی ایم او اور ٹاوٴن آفیسر پلاننگ گلبرگ شامل ہیں ۔کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دیوار کے نقشہ اور دیگر معامالات پر مذاکرات کر کے افہا م و تفہیم سے حل نکالے۔کرکٹ بورڈ نے حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے تعمیر کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔