پاکستان
03 اگست ، 2012

آئی ایس آئی چیف سے ڈیوڈ پیٹریاس کی ملاقات تعمیری رہی، امریکا

آئی ایس آئی چیف سے ڈیوڈ پیٹریاس کی ملاقات تعمیری رہی، امریکا

واشنگٹن … آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ظہیرالاسلام اور سی آئی اے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس کے درمیان ملاقات کو امریکی حکام نے تعمیری قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے امریکی حکام کی جانب سے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ دونوں رہنماوٴں نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، تاہم دونوں رہنماوٴں نے اس پہلی ملاقات میں ایک دوسرے پر کئی تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ ملاقات میں حقانی نیٹ ورک، القاعدہ اور اس کے اتحادی گروپوں کے خلاف کارروائی پر بات چیت بھی کی گئی۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان امریکی ڈرون حملوں پر انٹیلی جنس شیئرنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک امریکا جاسوس اداروں کے سربراہان نے ماضی کی تلخیوں کو پیچھے چھوڑ کرآئندہ کے لائحہ عمل پر مثبت گفتگو کی۔

مزید خبریں :