03 اگست ، 2012
اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں ایوان صدر میں اتحادیوں کا اجلاس جاری ہے جس میں سپریم کورٹ کی طرف سے توہین عدالت کیس کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم راجا پرویز اشرف بھی شریک ہیں، مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری، اے این پی سے حاجی عدیل، افراسیاب خٹک ، فاٹا سے منیر اورکزئی اور بی این پی عوامی کے میر اسرار اللہ زہری شریک ہیں، اجلا س میں موجودہ سیاسی صورتحال پربھی غور کیا جا رہا ہے۔