03 اگست ، 2012
اسلام آباد … برطانیہ میں پاکستان کے ہا ئی کمشنر واجد شمس الحسن نے ڈرون حملوں کو پاکستان میں جمہوریت کمزورکرنے اور عوام میں انتہا پسندی بڑھانے کا سبب قرار دیاہے ۔ برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں اورامریکا ڈرون حملوں کا کنٹرول پاکستانی حکومت کے حوالے کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی قرار داد کے باوجود ڈرون حملوں پر عوام حکومت کا مذاق اڑاتے ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ امریکا پاکستان کی بات نہیں سنتا اور علاقائی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان ڈرون حملے روکنے کیلئے دنیا کی واحد سپر پاور سے ٹکر نہیں لے سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کے خلاف پاکستانی عوام کے جذبات انتہا کو چھو رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگروہ وہاں ہوتے تو خود اسامہ بن لادن کو ہلاک کر د یتے، اسے عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔