پاکستان
03 اگست ، 2012

پاکستانی علاقے میں سرنگ، رینجرز نے بی ایس ایف کا دعویٰ مسترد کردیا

لاہور … پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اس دعوے کو بے بنیاد قراردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سامبا سیکٹر میں پاکستانی علاقے سے ایک سرنگ بھارت میں آتی ہے۔ ترجمان پاکستان رینجرز کے مطابق سامبا سیکٹر میں پاکستانی علاقے سے کوئی سرنگ بھارت کی طرف نہیں جاتی، مقامی لوگوں کے تعاون سے پورے علاقے میں سرنگ کا پتہ چلا نے کی کوشش کی گئی مگر کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی دعویٰ پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم کا حصہ ہے اوربھارت پاک رینجرز کو سرحد پر شجرکاری مہم سے روکنا چاہتا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ سرحد پر شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیات کا تحفظ ہے ۔

مزید خبریں :