پاکستان
03 اگست ، 2012

پنجگور: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

پنجگور…پنجگورکے علاقے گرمکان میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ضلع قلات کا رہائشی عبدلصمد اپنے مدرسہ کیلئے چندہ اکھٹے کرنے کیلئے پنجگور آیا تھا گرمکان میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگیا۔پولیس نے مقتول کی لاش طبی معائنہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پنجگور منتقل کردی۔

مزید خبریں :