03 اگست ، 2012
کراچی …سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کا قتل عام مسلمانوں کی نسل کشی کے مترادف عمل ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیاکہ وہ برماکے سفیروں کو طلب کرکے اس واقعے کی سخت مذمت کریں۔ کراچی سے جاری بیان میں سربراہ سنیتحریک کا کہنا تھا کہ برما میں معصوم بچوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ جب کہ ہمارے حکمرانوں نے منافقت کی سیاست کو اپناتے ہوئے کوئی خاص توجہ نہیں دی صرف رسمی احتجاج اور سیاسی بیانات دے کر اپنے آپ کو بری الزامہ قرار دلوالیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسلم ممالک برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف نہ صرف احتجاج کریں بلکہ مسلم ممالک میں موجود برماکے سفیروں کو طلب کرکے سخت مذمت کی جائے۔