پاکستان
03 اگست ، 2012

کراچی میں امن و امان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے،شاہی سید

کراچی …عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے مصلحت پسندی کا شکار انتظامیہ سے قیام امن کی امیدیں وابستہ کرنا خود کو فریب دینے کے مترادف ہے۔ کراچی سے جاری بیان کے مطابق انھوں نے یہ بات مردان ہاوٴس میں کراچی کے پانچوں ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریز کے اجلاس کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر کو کسی صورت ان کے گھناوٴنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے پورے کراچی میں نادرہ کے عملے کو یر غمال بناکر ووٹرز لسٹوں میں جو بد ترین بے قاعدگیاں کروائی گئی ہیں اسے کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے ارباب اختیار اس سنگین بے قاعدگیوں کو فوری طور پر درست کرے ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات سے قبل کراچی میں ازسر نو منصفانہ حلقہ بندیاں کرے تاکہ شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی زیادتیوں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :