04 اگست ، 2012
پشاور…نواب اکبر خان بگٹی قتل مقدمے میں نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاو نے ضمانت کے لئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاو نے ٹرانزٹ بیل کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست داخل کرادی ہے۔جس کی سماعت پیر کے روز 6اگست کو ہوگی۔ آفتاب شیر پاو کو نواب اکبر بگٹی قتل میں نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری طرف بلوچستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آفتاب شیر پاو کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ نواب اکبر بگٹی کے قتل میں سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وزیر اعلی بلوچستان جام یوسف، سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی اور ڈی سی او عبدالصمد کو نامزد کیا گیا ہے۔