پاکستان
04 اگست ، 2012

محکمہ صحت پنجاب کی کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی تعلیمی اسناد چیک کرنے کی ہدایات

محکمہ صحت پنجاب کی کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی تعلیمی اسناد چیک کرنے کی ہدایات

لاہور…محکمہ صحت پنجاب نے2009ء میں مستقل کئے گئے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی تعلیمی اسناد چیک کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر حامد بٹ نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ جعلی ڈگریوں والے اسمبلیوں میں تو ہیں، ان کی صفوں میں نہیں ۔حکومت پہلے بھی اسناد کی جانچ پڑتال کر چکی ، اب بھی شوق پورا کر لے۔محکمہ صحت پنجاب کے حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پرستمبر2009 ء میں 4212 ڈاکٹروں کومستقل کیاگیا تھا،اب خصوصی کمیٹی ان ڈاکٹروں کی تعلیمی اسناد ،ایم بی بی ایس کی ڈگریاں اورتجربے کے سرٹیفکیٹس چیک کرے گی۔ان ڈاکٹروں کی اکثریت نے ایم بی بی ایس کی ڈگریاں چین اورروس کے بعض نجی میڈیکل کالجوں سے حاصل کر رکھی ہیں،ان حکام کے مطابق جعلی ڈگریوں یا سرٹیفکیٹس کے حامل ڈاکٹروں کوبرطرف کردیاجائے گا،محکمہ صحت پنجاب نے گذشتہ سال ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران بھرتی کئے گئے288ڈاکٹروں کو تین سال کامزید کنٹریکٹ بھی دے دیاہے۔

مزید خبریں :