پاکستان
04 اگست ، 2012

لاہور :تیز ہواوٴں کیساتھ بارش، موسم خوشگوار،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

لاہور :تیز ہواوٴں کیساتھ بارش، موسم خوشگوار،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

لاہور … لاہور میں تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا، جس سے شدید گرمی، حبس اور طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، منچلوں نے سڑکوں پر بھنگڑے ڈالے اور خوب لطف اٹھایا۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے مکینوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ہفتے کو بعد دوپہر لاہور میں کالی گھٹائیں چھا گئیں اور تیز ہوائیں چلنے لگیں، اس کے ساتھ ہی موسلا دھار بارش شروع ہوگئی، بارش سے گرمی، حبس اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، جنہوں نے بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور بارش کا خوب لطف اٹھایا۔ تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے لاہور اور گردو نواح میں بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

مزید خبریں :