پاکستان
04 اگست ، 2012

ذوالفقار کھوسہ کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہا جائیگا ، امتیاز صفدر وڑائچ

ذوالفقار کھوسہ کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہا جائیگا ، امتیاز صفدر وڑائچ

فیصل آباد … پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پالیسیوں سے اختلاف کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی اہم شخصیات پارٹی چھوڑ رہی ہیں، اگر ذوالفقار کھوسہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خواہش کی تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔ فیصل آباد میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجا ریاض احمد کی رہائشگاہ پر ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ون مین شو کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب، ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں عام ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر ذوالفقار کھوسہ اور ان کے بیٹے سابق وزیر اعلیٰ دوست کھوسہ بھی کئی کئی وزارتیں رکھنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اپنے لوگ کہتے ہیں کہ شہباز شریف سیاسی ورکرز اور کابینہ کی بجائے بیوروکریٹس کے مشوروں سے حکومت چلا رہے ہیں ، ان کی انہی پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی اہم شخصیات پارٹی چھوڑ رہی ہیں اور اگر پارٹی چھوڑنے والے ذوالفقار کھوسہ نے خواہش کی تو انہیں پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہیں گے۔

مزید خبریں :