پاکستان
05 اگست ، 2012

حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے لیکن پارلیمنٹ سپریم ہے،مولابخش چانڈیو

 حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے لیکن پارلیمنٹ سپریم ہے،مولابخش چانڈیو

اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے لیکن پارلیمنٹ سپریم ہے۔قبل از وقت انتخابات کی بات کرنا غیر آئینی نہیں۔حیدرآباد میں زابسٹ کے زیراہتمام طالبعلموں میں اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے تقدس کے لئے قربانیاں دیں اور دیتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کی بات کرنا غیر آئینی نہیں۔اگر ملکی حالات تقاضا کریں اور سیاسی قیادت فیصلہ کرے تو الیکشن کرانے میں کوئی قباحت نہیں۔ مولابخش چانڈیو کاکہنا تھا کہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پورے کرے گی۔

مزید خبریں :