05 اگست ، 2012
کوئٹہ …بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ کے ماہر نفسیات ڈاکٹر غلام رسول کو اغوا ہوئے پانچ روز گزرگئے ،مغوی ڈاکٹر کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں نے جناح روڈ احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ کوئٹہ کے سو ل ہسپتال کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت پی ایم اے کے صوبائی صدر ڈاکٹر سلطان ترین نے کی۔مظاہرے میں کوئٹہ کے ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے اس جناح روڈ پر دھرنا دے کر شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلطان ترین اور دیگر مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر غلام رسول کو اغوا ہوئے پانچ روزگزر گئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کی بازیابی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں تاہم ایک گھنٹے کے دھرنے کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔