پاکستان
06 اگست ، 2012

پانی کی قلت،محکمہ زراعت کی نااہلی:کپاس اورچاول کی کاشت کم

 پانی کی قلت،محکمہ زراعت کی نااہلی:کپاس اورچاول کی کاشت کم

لاہور…پانی کی قلت اور محکمہ زراعت کی نااہلی سے اس سال خریف کی دو بڑی فصلوں کپاس اور چاول کی کاشت کم رہی۔ کپاس 10 لاکھ ایکڑ اور چاول کی فصل 8 لاکھ ایکڑ کم کاشت ہوسکی۔ ایگری فورم پاکستان کے صدر ابراہیم مغل کے مطابق اس سال پانی کی قلت اور محکمانہ غفلت کی وجہ سے دو بڑی فصلیں کم کاشت ہوئیں جس سے پنجاب کو 80 ارب روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔ اس سال چاول کی کاشت38 لاکھ ایکڑ رہی جبکہ کپاس کی کاشت 53 لاکھ ایکڑ رہی۔ ابراہیم مغل کا کہنا تھا کہ ملک کی برآمدات کا 70 فی صد انحصار کپاس او رچاول پر ہے۔ پیدوار کم ہونے سے برآمدات پر منفی اثرات پڑیں گے۔ یہ مالی نقصان 25 ہزار دیہات میں غربت بانٹے گا اور اس سے بیروز گاری بھی پھیلے گی۔

مزید خبریں :