06 اگست ، 2012
جمرود …خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں ٹیڈی بازار کے قریب قتل ہونے والا ڈرائیورافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا تھا۔ نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے جنرل مینجر انور سعید نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ آج تحصیل جمرود میں ٹیڈی بازار کے قریب نیٹو کنٹینر کے ڈرائیور کو قتل نہیں کیا گیا ہے بلکہ مقتول افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینر کا ڈرائیور افغان مہاجر شہزاد تھا۔ کنٹینر میں مرغیاں افغانستان درآمد کی جا رہی تھیں۔