09 اگست ، 2012
پیرس…این جی ٹی…پیر س کی ایک اشتہار ی کمپنی نے ایک ایسا بل بو رڈ تیار کر لیا ہے جو بجلی سے نہیں بلکہ کینو ؤں کے ذریعے جگمگا تا ہے ۔ اس منفرد بل بورڈ کی تیاری میں کئی درجن کینو استعما ل کیے گئے ہیں جن کے رس میں مو جو د نمکیات سے بر قی توانا ئی پید ا کی گئی۔ ان کینوؤں کو سرکٹ بور ڈ پر نصب کر کے جب انہیں بر قی قمقموں سے منسلک کیا گیا تو کینو کے رس کے ذریعے پید ا ہونے والی بجلی سے یہ قمقمے جگمکگا اٹھے اور یہ منفرد بل بورڈ سا منے آیا ۔