09 اگست ، 2012
روم …شیشے کو تمام دھاتوں میں انتہائی نازک مانا جاتا ہے تاہم اسکے باوجود بھی چند ایسے آرٹسٹ موجود ہیں جو اسکے ذریعے بہترین کاریگری میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔ اٹلی سے تعلق رکھنے والے Carloنامی آرٹسٹ بھی چند ایسے ہی ماہر کاریگروں میں سے ایک ہیں جس نے شیشے کو تراش خراش کر ایسا شفاف شیش محل تیار کر لیا ہے کہ دیکھنے والوں کی عقل دَنگ رہ جاتی ہے ۔دو منزلوں پر مشتمل اس حسین شیشے کے گھرکا فرش 7mmموٹے شیشے سے تعمیر کیا گیا ہے جہاں تک جانے والی سیڑھیاں بھی مکمل طور پر شیشے کی بنی ہوئی ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ اس گھر میں بیڈ ، ٹیبل ، کھڑکیاں ،دروازے ، چھت اور یہاں تک کہ کچن کی سامان چولھا ، پتیلیاں،اور کپ بھی شیشے کے ہی ہیں۔