دلچسپ و عجیب
09 اگست ، 2012

گو گل کی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار نے تین لا کھ میل کا سفر طے کر لیا

گو گل کی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار نے تین لا کھ میل کا سفر طے کر لیا

واشنگٹن …گو گل کی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کا ر نے تین لا کھ میل کا کامیا ب سفر طے کر لیاہے جس کے دوران اسے کو ئی حادثہ پیش نہیں آیا ۔ جی پی ایس سسٹم ، انفراریڈ کیمروں اور لیزر ریڈار سے لیس اس سیلف ڈرائیونگ کار نے امریکی ریا ست Nevada سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جس دوران اس نے نہایت محفوظ اندا ز میں ٹریفک سے بھری سڑکوں پر ددڑ کر ٹیکنا لو جی اور آٹومو بائل انڈ سڑی میں ایک نئے دور کا آغا ز کردیا ہے ۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ بغیر حادثے کے تین لا کھ میل کا سفرطے کر کے اس کا ر نے خو د کو ایک اوسط درجے کے ڈرائیور سے بھی بہتر ثا بت کر دیا ہے ۔

مزید خبریں :