11 اگست ، 2012
اسلام آباد …محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 19اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید 20اگست کو ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔پیش گوئی میں مزید کہا گیا ہے کہ 18اگست کو چاند کے نظر آنے کا امکان کم ہے۔19کو مختلف علاقوں میں چاند نظرآنے کے امکانات واضح ہیں۔18اور19اگست کو بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ 19اگست کو سندھ اور بلوچستا ن میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔