04 ستمبر ، 2019
وفاقی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں ایک اور اہم شخصیت کو گرفتار کر لیا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی سوئی سدرن عمران شیخ ایل این جی کیس میں نیب کی تحویل میں ہیں جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے بتانا ہے کہ نیب نے ایل این جی کیس میں ایک کاروباری شخصیت کو حراست میں لیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق کاروباری شخصیت اقبال زیڈ احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب کراچی کی ٹیم نے اقبال زیڈ احمد کو کشمیر روڈ سے گرفتار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال زیڈ احمد کو لاہور سے کراچی منتقل کیا جائے گا اور ان سے ایل این جی کیس میں تفتیش کی جائے گی۔