دلچسپ و عجیب
16 اگست ، 2012

امریکا: 5642 کافی کے مگس سے تیاردنیا کا سب سے بڑاپورٹریٹ

امریکا: 5642 کافی کے مگس سے تیاردنیا کا سب سے بڑاپورٹریٹ

نیویارک…این جی ٹی…امریکی ریاست ہوائی میں کافی سے بھرے مگس کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑاموزیک آرٹ تیار کر نے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ ایک مقامی کمپنی کے ملازمین نے عالمی شہرت یافتہ گلو کار Elvis Presleyکے پورٹریٹ کو بنانے کیلئے 5 ہزار 6سو42کافی کے مگس کا استعما ل کیا جوکہ سائز میں 16 فٹ چوڑی اور 25 فٹ بڑی ہے۔ اس پورٹریٹ میں کافی کے دس مختلف رنگوں کا استعما ل کیا گیا ہے تاکہ چہرے کے خدوخال کو باآسانی نمایاں کیا جاسکے جوکہ فنکاروں کی مہارت کا منہ بو لتا ثبو ت ہے۔

مزید خبریں :