Time 18 اکتوبر ، 2019
انٹرٹینمنٹ

شمون کی فلم ’دُرج‘ کو نمائش کی اجازت مل گئی

فلم کی نمائش کیلئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا — فوٹو: فائل 

مرکزی سینسر بورڈ نے اداکار  و ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم ’دُرج‘ کو ری ویو کے بعد پاس کر دیا۔

آدم خور انسانوں کی کہانی پر مبنی فلم ’دُرج‘ کو شمعون عباسی اور پروڈکشن ٹیم نے حقیقی رنگ دینے کے لیے کئی ماہ ریسرچ کی اور انہوں نے کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کے ساتھ گزارا تاکہ اِن کے طرز زندگی کو صحیح روپ میں دکھا سکیں۔

فلم کی نمائش 18 اکتوبر کو ہونا تھی مگر گزشتہ دنوں مرکزی و صوبائی سینسرز بورڈز کی جانب فلم کو روک دیا گیا۔

سینسر بورڈز کی جانب سے پابندی کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی تاہم رپورٹس کے مطابق بورڈز کو فلم میں خوفناک مناظر اور مکالموں پر اعتراض تھا۔

فلم ’دُرج‘ پر پابندی کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کئی اداکاروں نے اسے بھی آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ 

تاہم، اب فلم کو مرکزی سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ 

سینسر بورڈ کی جانب سے فلم کے ری ویو پر اسے پاس کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں فلم کی نمائش کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے علاوہ فلم ’دُرج‘ 11 اکتوبر سے انٹرنیشنل سطح پر کئی سنیما گھروں میں ریلیز کی جا چکی ہے۔

مزید خبریں :