Time 06 نومبر ، 2019
کھیل

پاکستانی باکسر محمد وسیم ایک بار پھر رِنگ میں اترنے کو تیار

فیلکن کے نام سے مشہور پاکستان کے محمد وسیم 10 میں سے 9 پروفیشنل باؤٹس جیت چکے ہیں،فوٹو:فائل

پاکستانی باکسر محمد وسیم رواں ماہ ایک بار پھر رِنگ میں اترنے کو تیار ہیں اور وہ دبئی میں  2 مرتبہ کے فلائی ویٹ چیمپئن میکسیکو گنیگان لوپیز سے مقابلہ کریں گے۔

 محمد وسیم نے ایک سال کے وقفے کے بعد رواں سال ستمبر میں پہلی باؤٹ کھیلی تھی جس میں انہوں نے فلپائنز کے کونراڈو تانامور کو ڈیڑھ منٹ سے بھی کم وقت میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔ 

22 نومبر کو دبئی میں وسیم اور گنیگان لویپز کے درمیان فائٹ طے ہوگئی ہے، لوپیز  ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) کے لائٹ فلائی ویٹ ورلڈ چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

 انہوں نے اب تک اپنے کیرئیر میں45 پروفیشنل باؤٹس کھیلیں ہیں جس میں سے 36جیتیں ہیں جب کہ 9  میں انہیں شکست ہوئی۔

محمد وسیم اس باؤٹ کے لیے اپنے کوچ ڈینی وان کی نگرانی میں بھرپور انداز میں تیاریاں کررہے ہیں۔

 دوسری جانب فیلکن کے نام سے مشہور پاکستان کے محمد وسیم 10 میں سے 9 پروفیشنل باؤٹس جیت چکے ہیں۔ 

محمد وسیم اس باؤٹ کے لیے اپنے کوچ ڈینی وان کی نگرانی میں بھرپور انداز میں تیاریاں کررہے ہیں۔

مزید خبریں :