عمران خان آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ بولنگ کیلئے پر عزم

 آسٹریلیا جلدی آکر ٹریننگ شروع کرکے بہت فائدہ ہوا ہے، عمران خان سینیئر— فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمران خان سینیئر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹور میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے، کوشش کروں گاکہ ٹیسٹ سیریز میں بھی اس کارکردگی کو دہراؤں۔

فاسٹ بولر عمران خان سینیئر نے پرتھ میں آسٹریلیا اے کیخلاف 3 روزہ ٹور میچ کے دوسرے روز شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 32 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

کھیل کے اختتام پر ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ انہوں نے ڈیڑھ سال ٹیم سے دور رہنے کے دوران اپنی بولنگ اور فٹنس پر بہت کام کیا جب کہ آسٹریلیا جلدی آکر ٹریننگ شروع کرکے بھی انہیں بہت فائدہ ہوا ہے۔

 ٹور میچ میں پرفارمنس کے حوالے سے 32 سالہ بولر نے کہا کہ ان کا پلان یہی تھا کہ ڈاٹ بالز کرانے کی کوشش کریں اور حریف کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھائیں ۔

 عمران خان سینیئر نے مزید کہا کہ وقار یونس نے بھی ان کو یہی ہدایت دی تھی کہ رنز نہ دیں، عمران نے امید ظاہر کی کہ وہ آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں بھی اس پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں۔

مزید خبریں :