Time 13 نومبر ، 2019
کھیل

پی ایس ایل 5 میں کھلاڑیوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

— فائل فوٹو

پاکستان سپریم لیگ کا پانچواں ایڈیشن آئندہ برس فروری میں منعقد ہوگا اور اس کے لیے ٹیموں کے ڈرافٹس آئندہ ماہ منعقد ہوں گے۔

غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے ونڈو تاحال کھلی ہے اور 21 نومبر  کو رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد پی سی بی فہرست میں شامل تمام کھلاڑیوں کے نام جاری کر دے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ اب تک پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیل اسٹین، معین علی، کالن منرو سمیت 28 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔

پی سی بی نے آئندہ سیزن کے لیے مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضوں کااعلان بھی کردیا ہے۔

کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضے:

پلاٹینم میں شامل ہر کھلاڑی کو 2 کروڑ 30 لاکھ سے  3 کروڑ 40 لاکھ روپے( 147 ہزار تا218 ہزارامریکی ڈالر) ملیں گے۔

ڈائمنڈ کیٹگری والوں کو ایک کروڑ 15 لاکھ سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے( 73 ہزار تا103 ہزارامریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔

گولڈ کیٹگری والوں کو 60 لاکھ سے 89 لاکھ روپے( 44ہزار تا58 ہزارامریکی ڈالر) ملیں گے۔

سلور کیٹیگری والوں کو 24 لاکھ سے 54 لاکھ روپے( 15 ہزار تا35 ہزارامریکی ڈالر) اداکیے جائیں گے۔

ایمرجنگ پلیئرز کو 10 لاکھ سے 15 لاکھ روپے( 6.5ہزار تا9.5 ہزارامریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔

جب کہ اختیاری یا سپلمنٹری راؤنڈ کا بجٹ کیپ 19 ایک کروڑ 90 لاکھ روپے (120ہزار امریکی ڈالر) مختص کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم کو اس راؤنڈ میں 2 کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار ہوگا۔

مزید خبریں :