18 اگست ، 2012
کراچی… گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے واٹر پمپ پر ادا کردی گئی،نماز جنازہ کے بعد مشتعل افراد نے دھرنا دے کر واٹر پمپ پر احتجاج شروع کردیا، احتجاج کرنے والے مظاہرین نے شاہراہ پاکستان کی دونوں سڑکوں پر رکاوٹیں لگا کر سڑک بندکردی، مظاہرین نے انارکلی بازار اور واٹر پمپ مارکیٹ بھی بند کرادیا۔پولیس نے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کو واٹر پمپ چورنگی سے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی۔مظاہرے کے سبب کریم آباد سے واٹر پمپ تک شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔دریں اثناء سمن آبا د میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،جسے قاری احسان کے نام سے شناخت کیا گیاہے۔اس پوری صورتحال کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔