دنیا
Time 14 نومبر ، 2019

بھارتی مفادات کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم 265 جعلی پلیٹ فارمز کا انکشاف

یورپی یونین کے لیے کام کرنے والی ’ڈس انفارمیشن ٹاسک فورس‘ نے برسلز سے آن لائن رپورٹ جاری کردی— فوٹو: بشکریہ ڈس انفو ڈاٹ ای یو

بھارتی مفادات کے لیے سوشل میڈیا پر سرگرم 265 جعلی پلیٹ فارمز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ان پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کے بارے میں منفی رپورٹس جاری کی جاتی تھیں۔ یورپی یونین کے لیے کام کرنے والی ’ڈس انفارمیشن ٹاسک فورس‘ نے برسلز سے آن لائن رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود یہ جعلی آؤٹ لیٹس 65 ملکوں میں کام کررہے تھے۔

ویب پورٹل شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا کے اہم ممالک سمیت 60 سے زیادہ ممالک سے آپریٹ ہورہی ہیں— فوٹو بشکریہ ڈس انفو ڈاٹ ای یو

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ویب پورٹل شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا کے اہم ممالک سمیت 60 سے زیادہ ممالک سے آپریٹ ہورہی ہیں۔ عالمی خبروں کے ساتھ ساتھ ان ویب سائٹس پر تنازع کشمیر کے حوالے سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

گزشتہ ماہ کے آغاز میں یورپی یونین کے ڈپلومیٹک اور فارن سروس معاملات کو دیکھنے والے ادارے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس نے بتایا تھا کہ 'ای پی ٹوڈے ڈاٹ کام' نامی ایک ویب سائٹ بڑے پیمانے پر امریکی اور روسی ویب سائٹس میں شائع ہونے والی خبروں کو دوبارہ شائع کرتے ہیں۔

اس ویب سائٹ پر غیر متوقع طور پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے خبروں، کالمز اور بھارت سے متعلقہ امور پر مضامین بھی بڑی تعداد میں ملے۔

مزید خبریں :