پاکستان
18 اگست ، 2012

کامرہ میں ایئر بیس پر حملہ، راولپنڈی سے3مشتبہ افرادگرفتار

کامرہ میں ایئر بیس پر حملہ، راولپنڈی سے3مشتبہ افرادگرفتار

راولپنڈی…کامرہ میں ایئر بیس پر حملے کے الزام میں راولپنڈی سے3مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیاگیا ہے،ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو پوچھ گچھ کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے کامرہ میں ایئر بیس منہاس پر حملے کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں چکلالہ ایئربیس کے اطراف میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔چکلالہ ایئربیس کے اطراف میں ایلیٹ فورس کوتعینات کردیاگیا، ایلیٹ فورس کی2گاڑیاں گشت کرینگی۔

مزید خبریں :