Time 18 نومبر ، 2019
کھیل

پاکستان کے 7 کرکٹرز بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے

سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر وہاب ریاض اور جارح مزاج بیٹسمین آصف علی ڈھاکا پلاٹون کی نمائندگی کریں گے— فوٹو: فائل

پاکستان کے 7 کرکٹرز آئندہ ماہ ہونے والی بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے، ڈھاکا کی ٹیم میں تین پاکستانی کرکٹرز شامل ہیں۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ 11 دسمبر سے 16 جنوری تک جاری رہے گی، لیگ میں پاکستان کے 7 کرکٹرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔

کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ اتوار کو منعقد ہوئے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر وہاب ریاض اور جارح مزاج بیٹسمین آصف علی ڈھاکا پلاٹون کی نمائندگی کریں گے۔

فاسٹ بولر محمد عامر کھلنہ ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور فاسٹ بولر محمد عرفان کو راجشاہی رائلز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم چٹاگانگ چیلنجرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

ڈرافٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا نام فہرست سے نکال دیا گیا تھا جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

مزید خبریں :