18 اگست ، 2012
پشاور … زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہو ئے کہاکہ خیبر پختون خوا حکومت سے شہادتوں کی بنیادپرصوبائی حکومت سے عیدکااعلان کرنیکی سفارش کردی ہے۔ زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور نے شکایت کی ہے کہ ابھی چاند کی رویت کی شہادتیں مل ہی رہی تھیں کہ مرکزی کمیٹی نے اجلاس ختم کردیا۔زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کا کہنا ہے کہ چاندنظرآنے کی18شہادتیں مل چکی تھیں۔صورت حال کے پیش نظرزونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین نے صوبائی وزیرمذہبی امورنمروز خان سے رابطہ کر کے صوبائی حکومت سے عیدکااعلان کرنے کی سفارش کردی ۔واضح رہے کہ مر کزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں شوال کاچاندنظرنہیں آیا،لہٰذاعیدپیرکوہوگی۔