پاکستان
18 اگست ، 2012

خیبر پختون خوا کی حکومت نے کل عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا

خیبر پختون خوا کی حکومت نے کل عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا

پشاور…خیبر پختون خوا کی حکومت نے کل صوبے بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگیا ہے کہ وفاقی رویت ہلال کمیٹی ہمارے علماء کی شہادت کو تسلیم نہیں کیا جا تا اور ان کی شہادتیں وصول کرنے سے پہلے ہی مر کزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم کر دیا گیا ۔انہوں نے کل عید منانے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ کل صوبے میں عید منائی جائے۔

مزید خبریں :