کھیل
Time 19 نومبر ، 2019

سالٹ ٹی 10 کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کیلئے پُرامید

— فلپ سالٹ/جیو نیوز فوٹو

‏انگلینڈ کے کرکٹر فل سالٹ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹی 10 کرکٹ کو جلد اولمپکس میں شامل کیا جائے گا جو دنیائے کرکٹ کے لیے بہترین قدم ہو گا۔

‏ فل سالٹ ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ایک بار پھر پاکستان سپرلیگ کھیلنے پاکستان جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس بھی ابو ظہبی لیگ میں قلندرز کی جانب سے کھیل چکا ہوں میں بہت انجوائے کر رہا ہوں، گزشتہ برس قلندرز کے لیے یہاں ٹرافی اٹھائی تھی اس سال بھی اس ٹورنامنٹ میں ٹرافی اٹھائیں گے۔

‏فل سالٹ پی ایس ایل 4میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں اور وہ اس تجربے کو شاندار قرار دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کھیلنے کا مزہ آتا ہے کیونکہ وہاں معیاری کرکٹ ہو تی ہے، اگر اس برس بھی موقع ملتا ہے تو کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔

فل سالٹ اس برس پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لیے اسکواڈ میں منتخب ہو ئے لیکن انہیں انگلینڈ کی طرف سے کھیلنے کا موقع نہ مل سکا۔

فل سالٹ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے وہ محنت جاری رکھے ہو ئے ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ انہیں ضرور موقع ملے گا۔

مزید خبریں :