19 اگست ، 2012
میرانشاہ… شمالی وزیرستان کے علاقے مانا میں ڈرون حملے میں 4افراد کے ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے مانا میں جاسوس طیارے سے دو گاڑیوں پر 4میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ روز بھی تحصیل شوال میں ڈرون حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے