23 نومبر ، 2019
لاہور میں شادی سے 3 روز قبل قتل ہونے والی دلہن حرا کا قاتل اس کا بہنوئی نکلا۔
لاہور کے علاقے گلبرگ میں گزشتہ روز لڑکی کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں مسلح افراد نے لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولہ نے تین روزبعد دلہن بننا تھا۔
پولیس کے مطابق قتل والے دن بہنوئی احسن نے حرا کو باہر بلایا، بھاگ چلنے کو کہا لیکن حرا نے انکار کیا اور شور مچایا تو احسن نے گولی چلا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حرا کو اس کے بہنوئی نے قتل کیا، دونوں کے آپس میں تعلقات تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل اور موٹرسائیکل بھی گوجرانوالہ سے برآمد کرلی گئی ہے۔