Time 24 نومبر ، 2019
پاکستان

پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا

ملزم مقتولہ سے شادی کا خواہش مند تھا اور کسی اور جگہ شادی طے ہونے پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا،فوٹو:فائل

سرگودھا میں شادی سے ایک روز قبل لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، لڑکی والدین کے ساتھ شاپنگ کے لیے بازار آئی تھی کہ ملزمان نے فائرنگ کردی ۔

گذشتہ روز   منگوال کی رہائشی 18 سالہ سحرش اہل خانہ کے ساتھ بازار میں شادی کی شاپنگ میں مصروف تھی کہ ملزم مبشر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گیا اور اس پر فائرنگ کردی، جس سے سحرش جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مبشر ، سحرش سے شادی کا خواہش مند تھا ، کسی اور جگہ شادی طے ہونے پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مبشر ، سحرش سے شادی کا خواہش مند تھا ، کسی اور جگہ شادی طے ہونے پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے ، پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔

مزید خبریں :