راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا اننگز ڈکلیئرڈ نہیں کرے گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن بارش اور خراب روشنی کے سبب بری طرح متاثر ہوااور صرف 18.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔

سری لنکا نے اپنے گزشتہ روز کے اسکور 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ میں ایک وکٹ پر 61 رنز کا اضافہ کیا۔

مہمان ٹیم کے وکٹ کیپر نروشان ڈک ویلا نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کے ذہن میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں کہ ہم پہلی اننگز ڈکلیئرڈ کریں گے، یقیناً ہم 300کے ہندسے کو پار کر کے آخری چار وکٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رنز پہلی اننگز میں اسکور کرنے کے خواہش مند ہیں ۔

ڈک ویلا نے 4 چوکوں کے ساتھ 33رنز بنائے اور چھٹی وکٹ پر ڈی سلوا کے ساتھ 67رنز جوڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارش اور خراب روشنی کے باعث دو دن میں مطلوبہ معیار کے اوورز نہیں ہوئے، لیکن ہم سمجھتے ہیں ، ابھی اس ٹیسٹ میں بہت وقت ہے اور ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں ، جو پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کے لیے چیلنج بننے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔

مزید خبریں :